صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد

صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش کے باعث موسم مزید سردہو گیا ہے،تاہم بارش اور ژالہ لہ باری کے باعث لاہوری گیٹ،گلبہاراور شیخ آبادسمیت دیگر اندرون شہر علاقے تالاب کا نمونہ پیش کرنے لگے ،کیونکہ نالوں کی صفائی بروقت نہیں ہورہی ہے جسکے باعث بارش کا پانی گلیوں اورسڑکوں پر جمع ہونے لگے ۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کے روز ہونیوالے بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہوا،جس سے لوگوں میں گرم کپپڑوں اور چادر وں کا استعمال بڑھ گیاہے تاہم اسکے ساتھ نذلہ اور زکام جیسے امراض نے بھی سراٹھالیاہے اور سرکاری ہسپتالوں کیساتھ ساتھ علاقوں میں قائم نجی کلنیکوں پرلوگوں کے اپنے کم عمر اور شیر خواربچوں کوعلاج کے لئے لا نے میں بھی ضافہ دیکھنے میں آرہاہے،تاہم دوسری اس بارش نے حکومت کی جانب سے شہرکی صفائی اور عوام کے مشکلات کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات سے پردہ اٹھالیاہے،کیونکہ بارش شروع ہوتے ہی گلبہار،شیخ آباد اور لاہوری گیٹ سمیت مختلف اندرون شہرعلاقوں میں پانی کھڑاہونا شروع ہوگیااورپوراعلاقہ تالاب کانمونہ پیش کرنے لگا،علاقے میں پانی کھڑاہونے سے شہریوں اورخصوصاًخواتین کو شدید تکالیف کا سامنارہا،علاقے میں پانی کھڑاہونانالیوں کی صفائی نہ ہوناہے کیونکہ بروقت صفائی نہیں ہوتی جسکے باعث اس قسم کے تکلیف دہ صورتحال پیداہورہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر