مردان ،واپڈا کے سابق لائن مین کا بیٹا بھرتی کیلئے سرگرداں

مردان ،واپڈا کے سابق لائن مین کا بیٹا بھرتی کیلئے سرگرداں

مردان ( بیورورپورٹ ) محکمہ واپڈا کے سابق لائن مین کا بیٹا کوٹہ سن میں بھرتی کے لئے دردر کی خاک چھاننے لگا ، ایک دفعہ نوکری کا آرڈ ر ملا تو معذور ڈکلیئر کردیاگیا یہاں مردان پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد امتیاز نے بتایاکہ اس کا والد لائن مین عثمان اللہ دوران ڈیوٹی انتقال کرگیاتھا اس نے 2009میں سن کوٹہ میں درخواست دی جس پر اسے اسسٹنٹ لائن مین بھرتی کرلیاگیا تاہم ڈیوٹی رپورٹ کے لئے پہنچا تو اسے معذورڈکلیئر کرکے نوکری سے محروم کردیا انہوں نے کہاکہ نوکری کے حصول کے دوران اس ٹانگ ٹوٹ گیاتھا جس کے باعث اسے اب اس پر نوکری کے دروزاے بند کردیئے گئے ہیں انہوں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اورواپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اسے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر نوکری پر بحال کیاجائے وہ خاندان کو واحد کفیل ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر