تیمرگرہ میں ڈی ایف سی کے چھاپے ،14 دکادندار چالان ،ہزاروں جرمانہ

تیمرگرہ میں ڈی ایف سی کے چھاپے ،14 دکادندار چالان ،ہزاروں جرمانہ

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) تیمر گرہ بازار میں ڈسٹرکٹ فودڈ کنٹرولر اوراسسٹنٹ فود کنٹرولر کے دکانوں پر چھاپے 14دکاندروں کو چالان کرکے ان سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شہاب الدین ، اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید نواز نے تیمر گرہ بازار میں اچاک چھاپے ماکر اشیاء صرف کی قیمتیں اور کوالٹی چیک کی سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے ،ناقص اشیاء فروخت کرنے پر 14دکانداروں جس میں قصاب ، جنرل سٹور،سبزی فروش، نانبائی ، کباب فروش وغیرہ شامل کو چالان کرکے ان سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرکے دکاندروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخنامہ سے تجاوز نہ کرے اور صاف وشفاف اشیاء خورد نوش کو سرکاری نرخنامہ پر فروخت کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر