پشاور میں شادیوں کا سیزن عروج پر ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے شہری پریشان

پشاور میں شادیوں کا سیزن عروج پر ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے شہری پریشان

پشاور(سٹی رپورٹر)شادیوں کاسیزن شروع ہونے پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں ۔شہریوں نے اخبار نویسوں کو بتایاکہ شہر و گردونواح کے علاقوں میں حالیہ شادیوں کے سیزن کی شروعات کے ساتھ ہی شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے جس سے شہری سخت مشکلات کے شکار ہو رہے ہیں تاھم پشاور کی پولیس کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائیاں نہیں کی جارہیں جسکی وجہ سے شادی بیاہ پر دیدہ دلیری سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔شہریوں نے بتایاکہ اندرون شہر و گرد و نواح میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں سرعام ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے اور رات گئے تک آتش بازی کا رواج بن چکا ہے جبکہ متعلقہ تھانوں کی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔شہریوں نے مزید بتایاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کے واقعات رونماآ ہو چکے ہیں تاھم پولیس اس وبا پر قابو پانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے سخت احکامات جاری کیے جائیں اور اس طرح کے واقعات کی اطلاع دینے والے شہریوں کے ناموں صیغہ راز میں رکھا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر