ڈیرہ میں بجلی ودیگر مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈیرہ میں بجلی ودیگر مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پیسکوواپڈاکے صارفین کے مسائل کے حل اورکنڈاکے خاتمہ کے حوالے سے وزارت توانائی اورچیف ایگزیکٹو پیسکوخیبرپختونخواکی ہدایت پرایکسین پیسکورورل ڈویژن سعید الرحمان خان نے تحصیل پہاڑپورکے علاقہ کیچ میں کھلی کچہری کاانعقادکیا۔اس موقع پرپیسکو کے دیگرحکام کے علاوہ بجلی کے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے ایکسین پیسکوکے سامنے بجلی کے حوالے سے اپنے مسائل کھل کربیان کیے ۔ایکسین واپڈاسعید الرحمان خان نے لوگوں کے مسائل سنے اوربعض درخواستوں پران مسائل کے حل کے احکامات صادر کیے ۔اس موقع پرلوگوں نے پیسکوکے بقایاجات کی مدمیں دولاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادیے جب کہ اقساط کی پالیسی کے ذریعے پی ڈی ری کنکشنزاورنئے میٹرز کے حوالے سے چھ نئے میٹرزلوگوں کے موقع پرلگادیے گئے ۔ ایکسین سعید الرحمان خان نے اس موقع پر کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکامقصد بجلی کے صارفین کے جائز مسائل کے حل کے لیے دوردرازسے ڈیرہ شہرآنے کی تکلیف کودورکرنے کے لیے صارفین کے علاقے میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پیسکو کے نظام کی بہتری کے لیے کنڈامافیاکے خلاف پیسکو کاساتھ دیاجائے ۔ کنڈامافیا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ لوگ پیسکوسے تعاون کریں ۔ اپنے واجبا ت اداکریں اوراپنے میٹرلگوائیں ۔ پیسکو ہماراقیمتی اثاثہ ہے اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر