چارسد،سٹی پولیس کی کاروائی چوری شدہ موبائل فون برآمد

چارسد،سٹی پولیس کی کاروائی چوری شدہ موبائل فون برآمد

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) سٹی پولیس کی کاروائی۔چوری شدہ موبائل فون برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او جوہر شید خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او ذاہد خان ایس آئی افتخار خان نے جدید سائنسی خطوط سے تفتیش کرنے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چوری شدہ 7عدد موبائل فون برآمد کئے اور بعد ازاں ان کے مالکان بلا کر موبائل فون ان کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی نے کہاکہ عوام اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی قیمتی موبائل فونز کی حفاظت کریں اور خدانخواستہ چوری ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں تاکہ تفتیش کا عمل جلد سے جلد شروع ہو کر منطقی انجام تک پہنچ سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر