مفتی جاوید اقبال مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے صدر مقرر

مفتی جاوید اقبال مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ( بیورو رپورٹ)مفتی جاوید اقبال مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے صدر مقرر۔ مولانا غفر علی جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا سریر احمد ،مولانا رحیم بہادر ،مولانا عبد المجید سرپرست اور مولانا عمران نائب صدر مقرر ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق مرکز اسلامی چارسدہ میں ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد ریاض خان کے زیر صدرات ایک اجلاس منعقد ہواجس میں کثیرتعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدریاض خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ آخر نبی اور رسول ہے۔ تمام مسلمان ختم نبوت پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔علماء کرام ہر تقریر اور مسجداو رخطبہ میں ختم نبوت پر بات کرکے ختم نبوت کی اہمیت سے عوام اگاہ کریں یہودی لابی مسلسل پاکستان کے آئین میں قادیانی غیر مسلم قراردینے پر آئین میں ترمیم کی کوشش کررہے ہیں لیکن جب تک اسمبلی میں اسلامی تحریک کے ایک بھی ممبر موجودہو یہودی لابی کبھی بھی اس کوشش کامیاب نہیں ہوگا جس طرح نواز شریف کی حکومت میں جماعت اسلامی کی پارلمانی لیڈر ایم این اے طارق اللہ نے آئین میں قادیانی مسلمان قرار دینے کے ترمیمی بل ناکام بنا دیا