شانگلہ میں برفباری جاری ،مختلف مقامات پر پولیس جوان تعینات
ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں برفباری ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک مختلف جگہوں پر شانگلہ پولیس کے جوان تعینات کرلئے ہیں تاکہ سڑک بند نہ ہو، بغیر سنوچین کے گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے، پولیس افسر امجد علی خان کے مطابق شانگلہ کے ایسے شاہراہوں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ رسول شاہ کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی الپوری امجد علی کے زیرنگرانی جگہ جگہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چین چیک کررہے ہیں مسافروں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں جبکہ برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے شا نگلہ آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ادھر شانگلہ کے مین ہائی وے خوازہ خیلہ بشام روڈ پر الپوری سے لیکر ٹوپسین تک شاہراہ کلیئر ہونے کے باوجود جگہ جگہ سلائیڈنگ اور برفباری کی وجہ سے راہ گیروں کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں الپوری خوازہ خیلہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ہدایات کے مطابق بغیر سنوچین کے گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک مختلف جگہوں پر سلائیڈنگ پر شانگلہ پولیس کے جوان تعینات کرلئے ہیں تاکہ سڑک بند نہ ہو۔ ادھر برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے بھی شانگلہ ٹاپ کارخ کرلیا اور برف سے کھیلنے کیلئے نوجوانوں کی موج مستی جاری رہی ۔ سردی کی لہر میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔