ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ ظلم کی انتہاء ہے ، سیاسی رہنماء

ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ ظلم کی انتہاء ہے ، سیاسی رہنماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(فورم ؔ :۔محمدعثمان یوسفزئی ) زند گی بچانے والے ادویات کے قیمتوں میں پندرہ فیصداضافہ مالاکنڈکے عوام نے مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طورپر اپنافیصلہ واپس لیکر قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں کافورم میں اظہارخیال۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے زندہ گی بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصداضافہ کرکے عوام پرمزیدمہنگائی کابوجھ ڈال دیاگیا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب مالاکنڈکے زیراہتمام ایک فورم میں اہتمام کیاگیا فورم میں انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان ایم ایم اے کے سابق امیدوارصوبائی اسمبی امجدعلی شاہ قومی وطن پارٹی کے سابق امیدوارقومی اسمبلی ظفریاب خان صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمدابرارخان یوسفزئی مسلم لیگ (ن) کے راہنماظاہرشاہ خان پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری محمدالیاس خان اورعوامی نیشنل پارٹی کے راہنماناظم طارق حسین کیمسٹ ایسوسی ایشن بٹ خیلہ کے صدر خیرالرحمان خان پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدر گل زمن خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرووٹ دیاتھامگروہ اقتدارمیں اکرعوام کی زندہ گی اجیرن کردی کیونکہ روزبروز قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام پہلے سے بجلی گیس چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں عوام کوموجودہ حکومت سے بہت سے توقعات وابستہ تھیں مگروہ عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صرف اورصر ف اپوزیشن کے راہنماؤں کے خلاف یکطرفہ احتساب کاعمل شروع کیاہے جوان کے ساتھ زیادتی کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرجان بچانے والے ادویات اورچینی کے قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے اورعوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔