سرکاری اراضی پر قائم 24پٹرول پمپس کی لیز پر نیلامی کا حکم

سرکاری اراضی پر قائم 24پٹرول پمپس کی لیز پر نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے لاہور میں 24پٹرول پمپس کی سرکاری اراضی کی لیز پر نیلامی کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے ،ڈی سی لاہور نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے24 پٹرول پمپس کی لیز ختم ہو گئی ،کرائے کی مد میں ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی جارہی ۔عبداللہ ملک نامی شہری کی درخواست پر عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لاہور میں سرکاری اراضی پر قائم 24پٹرول پمپوں کی لیز کئی سالوں سے ختم ہوچکی ہے ، اس کے باوجود یہ پٹرول پمپ قائم ہیں اور کام کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر