اداکارہ بابرا شریف کی کرایہ دار جیولر کیخلاف درخواست خارج

اداکارہ بابرا شریف کی کرایہ دار جیولر کیخلاف درخواست خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان نے اداکارہ بابرا شریف کی جانب سے کرایہ دار جیولر کے خلاف درخواست خارج کردی،چیف جسٹس نے بابراشریف سے کہا کہ جیولر آپ کو کرایہ پورا ادا کر رہا ہے،بابرا شریف نے کہا کہ جیولر کرایہ ادا کر رہا ہے مگر میری جائیداد کو متنازعہ بنا رہا ہے،اس نے دکان بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اس کی ویلیو خراب ہو رہی ہے ،چیف جسٹس نے کہا مالک کو کرایہ سے مطلب ہے ،کرایہ دار دکان بند رکھے یا کھولے اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے،چیف جسٹس نے کہا کہ بابرا شریف چاہتی ہیں کہ معاہدہ ختم ہونے سے پہلے جائیداد مل جائے تاکہ زیادہ کرایہ پر چڑھا دیں،چیف جسٹس نے جیولر کو ہدایت کی کہ بابرا شریف کو کرایہ وقت پر ملنا چاہیے۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ آخر