سپریم کورٹ نے نفسیاتی مریض قیدی کے ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمد روک دیا

سپریم کورٹ نے نفسیاتی مریض قیدی کے ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمد روک دیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے نفسیاتی مریض خضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمد روک دیا ۔چیف جسٹس نے قیدی خضر حیات کی اپیل 14 جنوری کو اسلام آباد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ،عدالتی حکم پرمحکمہ جیل خانہ جات کے ایڈیشنل آئی جی لیگل ڈاکٹر قدیر عالم اور جیل ڈاکٹر اسفند یار عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میڈیا میں آ رہا ہے کہ کسی ذہنی مریض قیدی کو سزائے موت دی جا رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی لیگل محکمہ جیل خانہ جات نے جواب دیا کہ جی بالکل، سیشن عدالت لاہور نے 15 جنوری کیلئے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے قیدیوں کے بارے میں تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انہیں پھانسی نہیں دی جا سکتی،یہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہے۔چیف جسٹس نے کیس 14جنوری کو سماعت کیلئے مقررکردیاہے۔

نفسیاتی مریض

مزید : صفحہ آخر