وزیراعلیٰ پنجاب کا صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین کے انتقال پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں خالدہ حسین کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ افسانہ نگاری میں منفرد مقام رکھتی تھیں اور اردو ادب کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر