چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف 5شہریوں کی درخواستیں مستردکردیں

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف 5شہریوں کی درخواستیں مستردکردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف 5شہریوں کی درخواستیں مستردکردیں۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انہیں پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہیں کی جارہی۔بحریہ ٹاؤن کے وکیل صفدر شاہین پیر زادہ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے بروقت پلاٹوں کی رقم ادانہیں کی ،2007ء کے بعد ان لوگوں نے ایک پیسہ بھی جمع نہیں کروایا،جس کے باعث ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ۔وکیل نے درخواستیں مستردکرنے کی استدعاکی جو فاضل جج نے منظور کرلی ۔
درخواستیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -