11پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ،مسافروں کو مشکلات

11پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ،مسافروں کو مشکلات

لاہور (ا ین این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 11پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303منسوخ ،مشہد جانے والی پرواز 7208منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آ باد جانے والی پرواز 654منسوخ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 798منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682منسوخ ،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ،مشہد سے آنے والی پرواز 7207منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز655منسوخ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681منسوخ اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306منسوخ ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پروازیں

مزید : صفحہ آخر