صدر جنرل اسمبلی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی

صدر جنرل اسمبلی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی

نیویارک(آئی این پی ) قوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدرجنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں، کسی بھی صدرجنرل اسمبلی کا یہ 8سال کے وقفے کے بعد دورہ پاکستان ہے، دورے کے دوران ماریہ اسپینوزا صدر اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں کریں گی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا سے ملاقات کی۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ملاقات میں دورہ پاکستان کی تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی، ماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کسی بھی صدرجنرل اسمبلی کا یہ 8سال کے وقفے کے بعد دورہ پاکستان ہے، دورے کے دوران ماریہ اسپینوزاصدراوروزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ صدرجنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ خواتین ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔پاکستانی سفیر کے مطابق ماریہ اسپینوزا کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، ملاقاتوں میں عالمی اورعلاقائی معاملات پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دوسری طرف ماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلے نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر حکومت پاکستان کی درخواست پر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔ترجمان نے بتایا کہ ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ایشیا کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

صدر جنرل اسمبلی

مزید : صفحہ آخر