چینی قونصل خانہ حملے کے 5 سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج

چینی قونصل خانہ حملے کے 5 سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج

کراچی(آئی این پی ) چینی قونصلیٹ پر حملے کے پانچ سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ملزمان کوتیسر ٹا ؤ ن نزد بلوچ گوٹھ کے خالی پلاٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے سہولت کاروں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرلئے گئے، گرفتار پانچ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ملیر کے گلشن معمارتھانے میں درج کی گئیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو تیسر ٹاون کے بلوچ گوٹھ سیگرفتار کیاگیا ، مسلح دہشت گرد حملہ کرنے کی نیت سے ایک جگہ موجود تھے، ملزمان میں احمد حسنین،نادرخان،علی احمد، عبدالطیف اور اسلم شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گئیربکس بھی ملا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، ریمانڈ کے بعد سی ٹی ڈی بھی ان ملزمان شامل تفتیش کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر