دوسروں سے وصولیاں کرنے والا نیب خود آئیسکو کا نادہندہ نکلا

دوسروں سے وصولیاں کرنے والا نیب خود آئیسکو کا نادہندہ نکلا

اسلام آباد (آن لائن) دوسروں سے وصولیاں کرنے والا نیب آئیسکو کا نادہندہ نکلا‘ آئیسکو نے نیب سمیت مختلف اداروں سے کروڑوں کی وصولیاں کرلیں۔ سی ڈی اے سے 2 کروڑ 69 لاکھ‘ نیب سے پچاس لاکھ‘ پمز اور پولی کلینک سے ایک کروڑ دس لاکھ‘ وزارت کھیل سے 66 لاکھ اور دیگر متفرق اداروں سے ایک کروڑ چوالیس لاکھ وصول جبکہ چکوال کے کولڈ سٹوریج پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوبے ہوئے بقایا جات کی وصولیوں کا عمل تیز کرتے ہوئے آئیسکو نے مختلف اداروں سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کرلی ہیں۔ سی ڈی اے سے دو کروڑ 69 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔ نیب سے بجلی بقایا جات کی مد میں پچاس لاکھ روپے جبکہ پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں وزارت کھیل سے 66 لاکھ جبکہ دیگر متفرق اداروں سیس ان کے ذمے واجب الادا ایک کروڑ چوالیس لاکھ روپے کی رقم وصول کرلی گئی ہے۔ آئیسکو نے چکوال کے ایک کولڈ سٹوریج پر لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے چکوال میں کولڈ سٹوریج پر چھاپے کے دوران میٹر سست چلتا ہوا پایا گیا جس کی بنا پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر