راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی فورس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے نواحی علاقہ کوچہ کلاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، سات ڈیٹونیٹرز،سیفٹی فیوزاور تاریں برآمد کر لی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد راولپنڈی میں حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

2دہشت گرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر