سندھ حکومت نے واٹرکمیشن سے کام جاری رکھنے کی درخواست کردی

سندھ حکومت نے واٹرکمیشن سے کام جاری رکھنے کی درخواست کردی

کراچی (این این آئی)پانی کی فراہمی ونکاسی آب کی ابتر صورتحال کا معاملہ ،سندھ حکومت نے واٹرکمیشن سے کام جاری رکھنے کی درخواست کردی۔واٹر کمیشن میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور میں ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ کمیشن کو جاری رکھا جائے،سندھ میں پہلے بہت سارے مسئلے تھے کمیشن بننے کے بعد کافی مسئلے حل ہوئے،اداروں کی مانیٹرنگ ہونا انتہائی ضروری ہے،کمیشن کی مدد سے کافی غیر فعال ٹریٹمنٹ پلانٹس کو فعال بنایا گیا،لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں کمیشن کا اہم کردار رہا ہے،کمیشن اگر ختم ہوا تو معاملہ وہی کا وہیں رک جائیگا،کئی حکم ہوئے ہیں جس پر عملدرآمد کمیشن کے زریعے ہی ممکن بنائے جاسکتے ہیں،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کمیشن کو جاری رکھا جائے،کمیشن سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ میں نے سپریم کورٹ کو مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کررکھی ہے،میں جانتا ہو ں کہ ادارے اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہے،میرے تفصیلی دوروں سے مجھے معلوم ہوا کہ جو لوگ پانی پی رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں،سندھ کے بیشتر اضلاع میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،ادارے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے،سندھ کے اسپتالوں میں کوئی سہولیات نہیں دی جارہی،میں بھی چاہتا ہو کہ کمیشن کو ختم نہ کیا جائے،کمیشن سے کافی لوگوں کے مسائل بھی حل ہوئے،سندھ حکومت کی درخواست پر میں سپریم کورٹ کو کمیشن جاری رکھنے کی سفارش بھیج دیتا ہوں،کمیشن نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

سندھ حکومت

مزید : صفحہ آخر