فواد چودھری پریشان ہے چھ ماہ سے یہ کس کی حکومت چل رہی ہے،مرتضی وہاب

فواد چودھری پریشان ہے چھ ماہ سے یہ کس کی حکومت چل رہی ہے،مرتضی وہاب

کراچی(این این آئی)مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری پریشان ہے کہ چھ ماہ سے یہ کس کی حکومت چل رہی ہے،خزانہ نہیں زمانہ پریشان ہے کہ چھ ماہ سے مہنگائی کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت خود ہی عوامی حمایت کھو چکی ہو اس کیخلاف تحریک چلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود گھر جانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں دوسروں پر الزام لگانے والے پی ٹی آئی پریس کانفرنس الزام لگانا اور ٹی وی پر نظر آنا تینوں کاموں میں مشغول ہیں،پی ٹی آئی کو ابھی تک یقین نہیں کہ وہ پاکستان میں حکمرانی کر رہے ہیں،بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی وزرا کو رات میں خوابوں میں بھی مخالفین نظر آتے ہیں،تحریک انصاف پاکستان تحریک انتشار کی عملی مثال ہے،پی ٹی آئی والو احتساب کرو انتقام نہ کرو،اگلی باری پھر حلیمہ خان،آصف علی زرداری گیارہ سال مقدمات سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں اب بھی سرخرو ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کو جیلوں میں بھیجنے والے اپنی خیر منائیں،پٹی ہوئی پی ٹی آئی حکومت صرف ٹی وی پر نظر آتی ہے،جس دن ٹی وی چینلز نے پی ٹی آئی کے وزرا کودکھانا چھوڑدیا تو وہ کسی کو منہ دکھانے جیسے نہیں رہیں گے۔

مرتضی وہاب

مزید : صفحہ آخر