تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن سے رابطہ ہے،وفاقی وزیر تعلیم

تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن سے رابطہ ہے،وفاقی وزیر تعلیم

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت اپوزیشن سے رابطوں میں ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے عوام کو ایک قوم بنانا ہو گا اور اس کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں ملک کے دو کروڑ بچوں کو سکولوں میں واپس لانا ہو گا حکومت نوجوانوں کے لئے مختلف منصوبے لا رہی ہے ملک میں یکساں نظام تعلیم قوم کی ضرورت ہے جبکہ حکومت مدرسوں کے نظام تعلیم میں یکسانیت پیدا کرنے کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر