بوریوالہ، ایم این اے کے دفتر سے بم برآمد، علاقہ میں خوف وہراس

بوریوالہ، ایم این اے کے دفتر سے بم برآمد، علاقہ میں خوف وہراس

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر سے شاپر میں رکھا گیا بم برآمد،شاپر میں بم کی اطلاع پر خوف ہراس پھیل گیا،ریسکیو1122،بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو نقلی قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں نامعلوم شخص ایک شاپر میں بم رکھ کر فرار ہو گیا چند ہی منت بعد ایم این اے کے عملہ نے کرسی پر موجود مشکوک شاپر کو کھول کر دیکھا تو اس میں دیسی ساخت کا بنا ہوا بم جسکے ساتھ بال بیرنگ بھی نصب تھے اسے دیکھتے ہی شاپر کو فوری طور پر ڈیرہ کے سامنے خالی جگہ پر رکھ دیا گیا اور اسکی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ،ریسکیو1122،فائر برگیڈ اور پولیس کو کر دی گئی لیگی ایم این اے دفتر میں بم رکھنے کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ریسکیو1122کا عملہ،اے ایس پی بورے والا آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جبکہ فائر بر گیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیابم ڈسپوزل سکواڈ نے اس بم کو دیکھ کر اسے ناکارہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ کسی اصلی بم کی شکل کا یہ نقلی بم بنایا گیا تھا جو دیکھنے میں بم ہی معلوم ہوتا تھا لیکن اس بارودی مواد موجودنہ تھا ایک لپ اسٹک کے ساتھ شاپر میں بال بیرنگ بھر کر اسکے ساتھ باندھے ہوئے تھے جو صرف خوف و ہراس پھیلانے کے لیے تیا ر کیا گیا تھا اس موقع پر لیگی ایم این اے چوہدری احمد آرائیں بھی پہنچ گئے اور انہوں نے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے شاپر رکھ کر جانے والے نامعلوم شخص کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر کے اے ایس پی بورے والاکے حوالے کر دیں۔

مزید : صفحہ آخر