دادی سے ملنے گیا پاکستانی13سال سے بھارتی جیل میں قید

دادی سے ملنے گیا پاکستانی13سال سے بھارتی جیل میں قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز)دادی کی خواہش پر ان سے ملنے کیلئے بھارت جانے والا کراچی کا محمد فہد گزشتہ 13سال سے بھارتی جیل میں قید ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی فہد کی والدہ زبیدہ خانم کا کہنا ہے بیٹا اپنی دادی کی خواہش پر ان سے ملنے جنوبی بھارت گیا جہاں اس پر مختلف مقدمات تھوپ دیئے گئے ہیں۔بیٹافروری 2006 میں بھارت گیا، بھارتی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا، فہد پر دہشت گردی سمیت مختلف الزامات لگائے گئے، لیکن وقتا فوقتا وہ الزامات غلط ثابت ہوتے گئے اور اب صرف ایک مقدمہ بچا ہے جس پولیس اہلکار نے مقدمہ درج کروایا وہ پیشی پر ہی نہیں آرہا۔حکومت سمیت ہر فورم پر التجا کرچکی ، بیٹے کو بھارت کی قید سے آزاد کروایا جائے کسی نے بھی مددنہیں کی۔زبیدہ خانم نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی میں بیٹے کو چھڑوایا جائے تاکہ وہ اس کی شکل دیکھ سکے۔
پاکستانی قید

مزید :

صفحہ آخر -