جناح ہسپتال کراچی سے خطرناک قیدی فرار
کراچی(آئی این پی)جناح اسپتال کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا،وزیر جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ نے سخت نوٹس لیکر آئی جیل خانہ جات سندھ سے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی، قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ تشویش ناک ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی۔ وزیر جیل خانہ جات سید ناصر شاہ نے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گرفتار اور فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
جناح ہسپتال