قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں،علی محمد خان

قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں،علی محمد خان

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں۔نجی ٹی وینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ہماری پالیسیوں پر تنقید کا حق ہے حالات کے مطابق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے،سب کو پتا ہے کہ گزشتہ حکومت ہمارے لیے کیسی معیشت چھوڑ کر گئی خزانہ خالیتھا لیکن اپوزیشن اب معیشت پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ تکلیف نہ ہوحکومت خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہی اپوزیشن چارٹر آف معیشت پر ہمارا ساتھ دے علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر ہمارا ساتھ دیں کیونکہ جہاں پاکستان کی بات آتی ہے تو تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔

علی محمد خان

مزید : صفحہ آخر