حکومت کو اب چور چور کے نعرے سے نکلنا چاہیے، ملک احمد خان

حکومت کو اب چور چور کے نعرے سے نکلنا چاہیے، ملک احمد خان

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں 26 فیصد اضافہ تاریخ میں نہیں ہواموجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے حکومت کو اب چور چور کے نعرے سے نکلنا چاہیے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی ہے، ن لیگ کی حکومت نے 5 سال میں 28 ارب جبکہ موجودہ حکومت نے 5 ماہ کے دوران 11 ارب کے قرضے لیے۔

ملک احمد خان

مزید : صفحہ آخر