خواتین کارکنوں کی زبان پھسل گئی نواز شریف کیخلاف نعرہ لگا دیا
لاہور( این این آئی) کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگانے کے دوران خواتین کارکنان کی زبان پھسل گئی ۔پارٹی کا ایک کارکن قیادت کرتے ہوئے نعرے لگوا رہا تھا کہ خواتین کارکنان نے غلطی سے حریف سیاسی جماعت کے سربراہ کا نام لینے کی بجائے اپنی جماعت کے قائد کا نام لے لیا ۔ غلطی کا ادراک ہونے پر خواتین کارکنان شرمند ہوگئیں اور دوبارہ نعرے بازی شروع کر دی ۔