لاہور ڈسٹرکٹ بار انتخابات حامد خان گروپ کے امیدوار عاصم چیمہ صدر منتخب ،حامی وکلاء کا جشن ،بھنگڑے

لاہور ڈسٹرکٹ بار انتخابات حامد خان گروپ کے امیدوار عاصم چیمہ صدر منتخب ،حامی ...

لاہور(نامہ نگار)لاہور ڈسٹرکٹ بار کی صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار عاصم چیمہ نے میدان مارلیا ،حامی وکلاء جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عاصمہ چیمہ نے 2585ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار چودھری اویس احمد قاضی 1830ووٹ حاصل کرکے دوسر ے نمبر پررہے ، صدر کی نشست پر آزاد امیدوار خواجہ نیئر نے 556ووٹ حاصل کئے،اسی طرح نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پرمجتبیٰ کا ظمی رات گئے تک گنتی میں آگے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار شبیر خاں دوسرے نمبر پررہے،لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابا ت 2019۔20ء کے ووٹوں کی گنتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا ،گزشتہ روز موسم کی خرابی کی وجہ سے الیکشن کاٹرن آوٹ کم رہا۔تقریبا 5 ہزار62 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں خواتین وکلاء نے 402ووٹ شامل ہیں،تمام امیدواروں کے ایجنٹ گنتی کے عمل میں شر یک ہوئے ، لاہور بار کی 8 سیٹوں پر کل 32 امیدوار میدان میں تھے۔ووٹنگ کیلئے ایوان عدل میں آٹھ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کیلئے دو پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔الیکشن بورڈ کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ48فیصد رہا،لاہور بار کے الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں کی گنتی رات گئے تک جاری رہی،جن کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر