سرگودھا ،کار حادثہ کا شکار ،2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ،2زخمی

سرگودھا ،کار حادثہ کا شکار ،2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ،2زخمی

سرگودھا(بیورو رپورٹ) یار کی مہندی سے واپسی پر کار حادثہ میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق دو زخمی۔ علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل جن کا تعلق اعوان کالونی یونیورسٹی جبکہ سید عمر کا تعلق رسول نگر خوشاب سے ہے۔ حادثے گزشتہ شب تقریباً 10 بجے خوشاب سے واپسی کے دوران دھریمہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار کنٹرول سے باہر ہو گئی جو کلا بازیاں کھاتی ہوئی درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائیوں اسامہ شہزاد، زوار شہزاد اور سید عمر سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسرے دو ساتھی محمد اقبال، دانش علی شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ سے لاشیں اور زخمیوں کو سرگودھا ہسپتال پہنچایا، حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا، پرائیویٹ ایمبولینس کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے ورثاء اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرتے رہے۔

مزید : صفحہ آخر