بلاول اورزرداری کی ہدایت پر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،مراد علی شاہ

بلاول اورزرداری کی ہدایت پر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،مراد علی شاہ

کوٹری(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دونوں پلوں کا افتتاح کریں لیکن یہ پروگرام جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہاں ہزارواں کی تعداد میں لوگ بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں صوبائی مشیر برائے خزانہ تھا تو لوگوں نے کوٹری پل وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے منظور کروایا تھا، جب اس پر کام شروع ہوا تو لوگوں نے کہا جامشورو پل بننا چاہئے تو ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری کی ہدایت پر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے سازشوں کے باوجود اکثریت سے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا اورہم نے مخالفین کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے میں پمپنگ اسٹیشن کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے عمران خان کو خط لکھا تھا کہ فنڈز موجود ہیں جامشورو سڑک کو دو رویا کریں دیں، نہیں تو ہم خود یہ کام کریں گے، اب اس پر کام شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد تھانہ بولا خان سڑک بھی تعمیر کریں۔قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کوٹری آمد کے موقع پر ان کا استقبال ایم پی اے ملک اسد سکندر، سکندر راہپوٹو اور دیگر معززین نے کیا۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر