تحریکِ انصاف اپنی باجی کی چوری پکڑے جانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،رانا ثناااللہ

تحریکِ انصاف اپنی باجی کی چوری پکڑے جانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،رانا ...

لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی رانا ثناء االلہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اپنی باجی کے رنگِ ہاتھوں چوری پکڑے جانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ فواد چودھری بتائیں عمران کے بچے کس ملک کے شہری ہیں اور کہاں کہاں ہیں - فواد چودھری علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں - حسن اور حسین جھوٹے الزامات کا جواب دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری بتائیں کہ علیمہ باجی نے چندے کے پیسوں میں کتنی کمیشن کھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب غیر قانونی جائیدادیں علیمہ باجی کی نکلی ہے حسن اور حسین کی نہیں ۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ فواد چودھری بتائیں کے باجی نے چندے کی کتنی چوری کی ہے اور کتنی جائیدادیں بنائیں ہیں ،عوام کے چندے کے پیسوں سے غیر قانونی جائیدادیں کیوں اور کہاں کہاں بنائیں ؟ جواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔علیمہ باجی کی چندے اور صدقے کے پیسوں سے خریدی ہوئی مزید جائیدادوں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر