بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ،گولہ باری سے کئی گھر متاثر ،مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری 2نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ،گولہ باری سے کئی گھر متاثر ،مقبوضہ کشمیر ...

سیری،سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں ،دروازنے لرز اٹھے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد ان کی توپوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں بھینس گالہ ، چتر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے گزشتہ رات 9 بجے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گولہ بار ی کی آواز دور دور تک سنائی دیتی رہی شدید گولہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو ضلع کولگام میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں یاری پورہ کے علاقے کٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ دریں اثناء لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔

مزید : صفحہ اول