نیب کو مطلوب اور ای سی ایل میں شامل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی بیرون ملک چلے گئے

نیب کو مطلوب اور ای سی ایل میں شامل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی بیرون ملک چلے ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں جبکہ نیب کی سفارش پر لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے ون ٹائم پرمیشن کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے کی یقین دہانی وزارت داخلہ نے منظور کر لی۔لیاقت جتوئی نے 4 فروری تک کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے سے قبل نیب کو اعتماد میں نہیں لیا۔نیب ترجمان کے مطابق نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

لیاقت جتوئی/ بیرون ملک

مزید : صفحہ اول