بلاول اسلام آباد پر چڑھائی کا شوق پورا کر لیں ہم جگہ بھی دینگے‘ فیصل جاوید

بلاول اسلام آباد پر چڑھائی کا شوق پورا کر لیں ہم جگہ بھی دینگے‘ فیصل جاوید

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دو چار لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں ہم انہیں جگہ بھی دیں گے۔بلاول بھٹو کی تقریر پر رد دعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکی ۔بلاول بھٹو کا کہا ہوا سمجھ نہیں آتا جبکہ بلاول خود کچھ نہیں کر رہے، بس وہ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔بتائیں اتنے عرصے میں انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا؟ لیکن وہ اس کا جواب نہیں دیتے، سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے سندھ میں کام کریں، بار بار تقریریں دہرانا لا حاصل ہے ۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ اول