اگلی باری خورشید شاہ کی ہے ، نیب مقدمہ واپس لیکر عمران خان سے معافی مانگے ،فواد چوھری

اگلی باری خورشید شاہ کی ہے ، نیب مقدمہ واپس لیکر عمران خان سے معافی مانگے ...

اسلام آباد ،جہلم (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بعد اگلی باری خورشید شاہ کی ہے کیونکہ اب سکھر پیکج کی باتیں بھی آنی ہیں اسی لیے خورشید شاہ گھبرائے ہوئے ہیں اداروں کو تباہ کرنیوالے ولن خورشید شاہ ہیں عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیر ہے بڑے ڈاکوؤں کے ساتھ عمران خان کو جوڑنا توہین ہے نیب کو مقدمہ واپس لیکر عمران خان سے معافی مانگنی چاہیے دعا کریں حسن اور حسین نواز پاکستان واپس آجائیں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل کریں گے تحریری فیصلے کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کریں گے۔ احتساب سب کا اور سب کے لیے ہونا چاہیے کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں احتساب ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کر کے بیرون ملک گئے تھے آصف زرداری نے بھی این آر او کیا تھا بلاول سے پوچھیں والد نے کرپشن کی یا نہیں وہ جواب نہیں دیں گے دعا کریں حسن اور حسین نواز پاکستان واپس آجائیں۔ چیئرمین نیب کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے بڑے ڈاکوؤں کے ساتھ عمران خان کو جوڑنا توہین ہے ۔ نیب کو مقدمہ واپس لیکر عمران سے معافی مانگنی چاہیے عمران خان ایک ٹکے کا روادار نہیں ہو گا وہ ایک مشن لیکر سیاست میں آئے ہیں نہ وہ ایک روپیہ بنائیں گے نہ کسی کو بنانے دیں گے وہ ناک کی سیدھ میں چلنے والا آدمی ہے منصوبوں کے افتتاح کے لیے عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا نیب نے کرپشن کے مقدمات پر ہاتھ ڈالا تو حکومت نے انہیں سراہا پی ٹی آئی حکومت پر اب تک کرپشن کا سکینڈل نہیں آیا، وزیر اعظم کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے ۔ عمران خان پر 27لاکھ کا کسی بنایا ابھی تک اسے لیکر بیٹھے ہیں وزیر اعظم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں 3بار پیش ہو چکے ہیں، عمران خان کے خلاف مستند کیس بنا ہو تو بات بنتی ہے ۔ عمران خان کے کیس میں جان نہیں ہے ۔بیوروکریٹس کو عوامی نمائندوں کے فون سننا پڑیں گے علیمہ خان کے معاملے پر ایک نجی ٹی وی نے صحافتی بد دیانتی کا مظاہرہ کیا علیمہ خان نے اپنی جائیدادوں کی وضاحت دے دی ہے علیمہ خان نے اپنی جائیداد کا اعتراف خود کیا علیمہ خان نے اپنی جائیداد ایمنسٹی سکیم میں ڈکلیئر کی ۔ نیب ترامیم کا مسودہ زیر غور ہے اپوزیشن کے ساتھ فروغ نسیم کی 7میٹنگز ہوئی ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں اپوزیشن زرداری اور نواز شریف کے لیے ریلیف مانگ رہی ہے اگر انکو ریلیف دیں گے تو ہم اپنے ووٹر سے غداری کریں گے نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن میں گھرے ہوئے ہیں این آر او کے لیے کئی جگہ کوششیں کی جا رہی ہوں گی کوئی این آر او نہیں ہو گا پی اے سی چیئرمین شپ پر میری اور شیخ رشید کی رائے ایک تھی۔ علاوہ ازیں جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، آصف زرداری اور نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کرکے ملک کو لوٹا ،تحریک انصاف کی حکومت نے قرضے لینے کی بجائے تجارت بڑھانے پرزور دیا ، دسمبر میں 4.68فیصد برآمدات بڑھی اور درآمدات 8.88فیصد کم ہوئی ، ایک ماہ میں 540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہتر ہوا ۔ ملک میں ٹھگ آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے اور قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ہم نے اس مرتبہ ان فنکاروں کو دبایا ہے تو ہر کوئی اٹھ کر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ چلانی ہے تو چلو ان سے کچھ لے دے کر نظام چلادو اور کوئی کہتا ہے کہ ہاتھ ڈھیلا رکھو ورنہ سیاست بڑی تلخ ہوجائے گی تو میں ان کو کہتا ہوں کہ اگر لین دین کی پالیسی چلانا تھی تو عمران خان کو وزیراعظم کیوں بنایا تھا ۔

مزید : صفحہ اول