ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر با بر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ65ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے،مصطفی آ با د میں ڈاکو گھر میں گھس کر یا سر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مسلم ٹا ؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیاض اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،نجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عا رف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،با ٹا پو ر کے علاقے ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،اسلا م پو رہ سے ابر ار سے 80ہزار نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹا ؤن میں طا ہر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر70ہزار نقدی اور موبائل فون۔ ڈیفنس سی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نعما ن سے75ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سند راورہڈ یا رہ سے گاڑیاں اور گجر پورہ ،سمن آباد اور یکی گیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی