ملک کے مختلف شہروں میں بارش پہاڑوں پر برفباری ،سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں بارش پہاڑوں پر برفباری ،سردی کی شدت میں اضافہ

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اورکوئٹہ میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ،مالاکنڈ، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ مری اور گلیات میں برفباری نے ایک بار پھر رنگ جما دیا،بارش کے باعث خنکی بھی بڑھ گئی ہے۔ادھر کوئٹہ اور زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اس کے علاوہ سکھر اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، مردان، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کو سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ میں منفی 09 رہا جبکہ سکردو، استور منفی 08، کالام، ہنزہ منفی 06، مالم جبہ منفی 05، پارہ چنار منفی 04، مری 03، گلگت منفی 02، قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 3، لاہور 7، فیصل آباد، 6، ملتان 10، پشاور 4 اور کراچی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ اول