نجی بینک میں آتشزدگی،فرنیچر اوراہم کاغذات جل کر خاکستر

نجی بینک میں آتشزدگی،فرنیچر اوراہم کاغذات جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)رنگ محل کے علاقہ میں نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود فرنیچر سمیت دیگر اہم کاغذات بھی جل کر خاکستر ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقہ شاہ عالم مارکیٹ میں موجود نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود فرنیچر اورکاغذات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے،آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جنہوں نے پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

علاقائی -