ایل این جی سیکنڈل، مفتاح اسماعیل نیب میں پیش،ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

ایل این جی سیکنڈل، مفتاح اسماعیل نیب میں پیش،ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی اسیکنڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی اسیکنڈل پر مفتاح اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے جبکہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو مزید 30 سولات پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو سوالات کے جواب ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بلایا جائے گا۔معاملے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی میں جمعہ کی سہ پہر پیش ہوا تھا، نیب نے جو پوچھا اس کا جواب دے دیا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں بیان بھی ریکارڈ کیا، نیب نے دوبارہ نہیں بلایا،طلب کیا تو ضرور پیش ہوں گا۔

مفتاح اسماعیل پیش

مزید : صفحہ اول