معیشت کو خطرات لاحق ،ذمہ داروں کا رتعین کرنے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ،مسلم لیگ ن

معیشت کو خطرات لاحق ،ذمہ داروں کا رتعین کرنے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ،مسلم ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ معیشت کو بد ترین خطرات لاحق ہیں ،ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، آج نہ گھروں میں بجلی ہے اور نہ ہی گیس ہے،ا فراط زر کی وجہ سے حکومتی اخراجات بڑھ گئے ہیں ،عوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ،منی بجٹ کو پاکستان کے عوام سپورٹ کریں تو ہم بھی کردیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم اور نگزیب اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے فوجی عدالتوں میں توسیع کی کیوں ضرورت ہے جبکہ اس بارے میں فیصلہ پارلیمینٹ نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این آر او آمر کرتے ہیں ،وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں اور اگرنوازشریف نے این آر او کر نا ہوتا تو جیل نہ جاتے،مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی تبدیلی آئیگی وی ایوان کے اندر سے ہی آئیگی ۔انہوں نے کہاکہ جتنا قرضہ اس حکومت نے لیا اس کی مثال نہیں ملتی ،پانچ ماہ پورے نہیں ہوئے لیکن حکومت بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے اور آگے کوئی بہتری بھی نظر نہیں آرہی کیونکہ حکومت کی معاشی پالیسی کیا ہے کوئی بتانے کو تیار نہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب نے اگر پوچھنا ہے تو ایل این جی کا مجھ سے پوچھے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو سوسے اڑھائی سو ارب روپے یومیہ بچت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا تھا مگرآج ملک ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے ہم سے رابطہ نہیں ہوا ،حکومت بتائے فوجی عدالتوں میں توسیع کی کیوں ضرورت ہے جبکہ اس معاملے پر پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ اول