الیکشن جیتنے کیلئے فکر مند مودی سرکار کا پاکستان کیساتھ مذاکرات سے پھر انکار

الیکشن جیتنے کیلئے فکر مند مودی سرکار کا پاکستان کیساتھ مذاکرات سے پھر انکار

نئی دہلی(صباح نیوز) الیکشن جیتنے کیلئے فکر مندبھارت کی مودی سرکار نے پھر پاکستان کیساتھ مذاکرات سے پھر کر دیا۔ بھارتی حکام نے پا کستا ن پر الزام دھرتے ہوئے کہا اسلام آباد بات چیت میں سنجیدہ نہیں۔الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارتی وزارت خارجہ کے تر جما ن رویش کمار نے پاکستان کو مذاکرات میں غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔ اپریل میں انتخابات کی وجہ سے مودی سرکار پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ہی نہیں سکتی کیونکہ مودی کے مہان بھارت میں پاکستان مخالف بیان بازی ہی ووٹ بینک کی مضبوطی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے لیکن عقل کے عاری بھارت سے مثبت ردعمل کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

بھارت انکار

مزید : صفحہ اول