ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 9افراد زخمی

ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 9افراد زخمی

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت نو افراد شدیدزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سانگلا ہل سٹی کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 15سالہ عثمان اور16سالہ علی حسن گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ کچہری پھاٹک ننکانہ صاحب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 17سالہ محمد احسن اور20سالہ سمیرا بشیر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ ننکانہ مانانوالہ پھاٹک کے قریب ایک تیز رفتار کی ٹکر سے 35سالہ راہگیر ندیم شدید زخمی ہوگیا۔ بچیکی سیدوالا روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آگیا جس کے نتیجہ میں 23سالہ علی رضا گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پر چک وٹواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹائر میں چادر میں ٹائر پھنس جانے کے باعث 31سالہ عرفان گر کر شدید زخمی ہو گیا۔سانگلہ صفدرآباد روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 23سالہ محمد حمزہ گر کر شدید زخمی ہہو گیا علاوہ ازیں محلہ میراج پورہ سانگلہ ہل کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ آصف گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

مزید : علاقائی