اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کیلئے نقد انعام و تعریفی اسناد

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کیلئے نقد انعام و ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی خصوصی ٹیم اور سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعام و تعریفی اسناد دیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز اور ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے اس موقع پر کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایماندار اور محنتی پولیس افسران و اہلکار اپنے ساتھیوں کیلئے بھی باعث تقلید ہوتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جرائم کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔

مزید : علاقائی