جناح ہسپتال میں لایا جانے والا نامعلوم شخص جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر)جناح ہسپتال میں لائے جانے والا 35سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقہ سے چند نامعلوم افراد 35سالہ نامعلوم شخص کی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا کر موقع سے غائب ہوگئے جبکہ مریض چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے جمع کروا تے ہوئے اس کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ۔