ایس ایچ او ز شہریو ں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،سی سی پی او

ایس ایچ او ز شہریو ں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبائی دارلحکومت کے مختلف تھانوں میں تعینات کئے جانے والے نئے ایس ایچ او ز سمیت تمام پولیس ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے کو اپنا مشن بنائیں گے۔ لاہور پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگز کے تمام اعلیٰ افسران نئے تعینات کئے جانے والے ایس ایچ اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ میں دی گئی بنیادی اقدار دیانتداری ، محنت اور خلوص نیت کو اپنا کر وہ جرائم کی سرکوبی کے تمام اہداف با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے تمام نئے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں میں مسائل کی دادرسی کے لئے آنے والے سائلین کی عزت اور احترام کو مقدم رکھیں۔سی سی پی او لاہور نے شہر کے کرائم کو کنٹرول کرنے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید سمیت اعلیٰ پولیس افسران ، ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ز نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -