نوسربازوں کے ہاتھوں 32سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا

نوسربازوں کے ہاتھوں 32سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)پرانی انارکلی کے علاقہ میں نوسربازوں کے ہاتھوں 32سالہ شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا،پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقہ میں نیم بے ہوشی حالت میں پڑے ہوئے 32سالہ شخص کو جس کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی راہگیروں نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کرتے ہوئے اس کے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی