اوکاڑہ، مختلف لڑائی جھگڑوں میں 3خواتین سمیت6 افراد زخمی

اوکاڑہ، مختلف لڑائی جھگڑوں میں 3خواتین سمیت6 افراد زخمی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ مین لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 3خواتین سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا گیا، زخمیوں میں دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بصیرپور کے علاقہ للی کے کے رہائشی عباس کو سابقہ رنجش پر 6ملزمان نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

بصیرپور ہ کے رہائشی محمد شریف ولد سراجدین کے دو بیٹوں بابر علی اور بہو نصرت بیبی کو 7ملزمان وقاص بابر۔ ناصر۔ محمد عباس وگیرہ نے دستی آلات سے وحشیانہ تشددکر کے شدید زخمی کردیا ۔تھانہ بصیر پور کے علاقہ رڑی کے رہائشی محمد اقبال ولد محمد نواز کو ملزمان یاسین ، احمد، اللہ دتہ وغیرہ نے د ستی آلات کے وار کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ملزمان جاتے جاتے اس کی ٹانگ پر دستی پستول کا فائر کر کے مار دیا جس سے وہ زمین پر گرا پڑا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھا نہ منڈی احمد آباد کے علاقہ موضع پڑمانند کے رہائشی ملک انور علی ولد عطا محمد کی عدم موجودگی میں دو ملزمان یاسر فاروقاور اشرف اس کے گھر میں داخل ہو گئے ملزمان نے ملک انور علی کی بیوی اور اس کی ملازمہ نجمہ بی بی کو دستی آلات کے وار کر کے شدید زخمی کردیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزید : علاقائی