پی اے سی سے پی ٹی آئی رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے، شیخ رشید

پی اے سی سے پی ٹی آئی رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے، شیخ رشید

لاہور(صباح نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے پی ٹی آئی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربرا ہی دینے کیخلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، اس سلسلے میں کل بروز پیر وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مسلم لیگ (ن)کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ(ن)کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔ عمران خان سے تعلقات پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کو ئی مستقبل نہیں ، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کیخلاف کبھی منفی بات نہیں کی ، نوا زشریف کی صحت خرابی کا بہانہ این آر او لینے کی کوشش ہے، نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں اور ایک شاپنگ مال بھی بنایا جائے گا۔15 دن بعد تمام ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا، ریلوے سروس استعمال کرنیوالوں کیلئے گفٹ سکیم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول