اوکاڑہ،ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ،ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) جی ٹی روڈ نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے رینالہ جاتے ہوئے نا معلوم موٹر سائیکل سوار کو نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے بس کو تحویل میں لیتے ہوئے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اور جاں بحق نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی